(یاور ذوالفقار) لاہور ہائیکورٹ میں میٹروبس اتھارٹی کے 112 ملازمین و افسران کو برطرف کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت، عدالت نے ملازمین و افسران کو برطرفی سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے میٹروبس اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی طرف سے کلیم الیاس ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ میٹروبس اتھارٹی میں ملازمین کو قانون کے مطابق ٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد بھرتی کیا گیا تھا تاہم اب میٹروبس اتھارٹی کے ملازمین و افسران کو مستقل کرنے کی بجائے برطرف کیا جا رہا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے بغیر کسی نوٹس کے برطرف کرنا غیر آئینی اقدام ہے۔
وکیل نے استدعا کی کہ عدالت میٹروبس اتھارٹی کے ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دے، عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد میٹروبس اتھارٹی کے 112 ملازمین و افسران کو برطرف کرنے سے روک دیا۔
لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں
https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw