پنجاب حکومت کا سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ کمپنیوں کی مالی امداد بند کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ کمپنیوں کی مالی امداد بند کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) پنجاب سرکار نے لاہورشہر سمیت صوبے کی تمام سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ کمپنیوں کی مالی امداد بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات نے یہ فیصلہ سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا ہے جس کے مطابق لاہورسمیت صوبے کی تمام سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ کمپنیوں کی مالی امداد بتدریج روک دی جائے گی۔

 اور بالاخربند کر دی جائے گی، محکمہ بلدیات نے تمام ویسٹ مینیجمنٹ کمپنیوں کوکہا ہے کہ اپنے ذرائع سے بجٹ پیدا کریں اور اپنے پاوں پر کھڑا ہوں۔ حکومت نے ان کمنپیوں کوسالڈ ویسٹ سے انرجی پیدا کرکے ریونیو پیدا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer