ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ تعلیم کے ہیڈ کلرک کو رشوت لینا مہنگا پڑ گیا

محکمہ تعلیم کے ہیڈ کلرک کو رشوت لینا مہنگا پڑ گیا
کیپشن: City42- Education Department Vail
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی)اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹرکی ٹیم کا اے جی آفس کے سامنے ریسٹورنٹ پر چھاپہ، ڈپٹی ڈی ای او شالامار ٹاؤن آفس کے ہیڈ کلرک کورشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر زبیر اخلاق نے محکمہ تعلیم کے ہیڈکلرک جاوید اقبال کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،ملزم جاوید اقبال نے واہگہ ٹاؤن میں سکول سے ریٹائرڈ ہونے والے ٹیچر احسان اللہ سے پنشن کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔

گزشتہ روز رٹیچر کے بیٹے ذکا اللہ نے رشوت دینے کےلئے کلرک کو ر یسٹورنٹ بلایا اور20 ہزار روپے رشوت دی جس پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، اینٹی کرپشن نے ہیڈ کلرک کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

Sughra Afzal

Content Writer