ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کی 15 سال بعد سنی گئی

 میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کی 15 سال بعد سنی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راﺅدلشاد) میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کی سنی گئی، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے گریڈ 1سے گریڈ 11 تک 56 ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کے گریڈ 1 سے 11 تک کے ڈیلی ویجز ملازمین 15 سال سے انتظار کی سولی پر لٹک رہے تھے۔ لارڈ میئر کرنل (ر)مبشر جاوید کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایڈمن امین اکبر چوپڑا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 مستقل ہونے والوں میں جونیئر کلرکس، الیکٹریشنز، ٹیکنیشن، نائب قاصد، گینگ مین، ہیلپرز، سینٹری ورکرز اور ڈرائیورز شامل ہیں۔ ڈیلی ویجز ملازمین میٹروپولیٹن کارپوریشن اور زونز میں تعینات تھے۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے800 ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری دے رکھی ہے، پہلی کھیپ میں کوائف فراہم کرنے والے 56 ڈیلی ویجز ملازمین کومستقل کر دیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer