جنرل ہسپتال میں آرتھوپیڈک سرجری کے چوتھے انٹینسوو ریویو کورس کا آغاز

جنرل ہسپتال میں آرتھوپیڈک سرجری کے چوتھے انٹینسوو ریویو کورس کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی42) جنرل ہسپتال میں آرتھوپیڈک سرجری کے چوتھے انٹینسوو ریویو کورس کا آغاز کر دیا گیا ، ملک بھر سے زیر تربیت پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹرز کو سرجری کی جدید تکنیک کی عملی تربیت دی گئی۔

جنرل ہسپتال کے شعبہ آرتھوپیڈک سرجری کے زیراہتمام چار روزہ انٹینسوو ریویو کورس کا آغاز ہوگیا۔ پروفیسر ڈاکٹر عرفان محبوب، پروفیسر ڈاکٹر ایم اے واجد، پروفیسر ڈاکٹر فیصل نذیر اور پروفیسر ڈاکٹر صائمہ امیر نے خصوصی لیکچر دیا۔ ملک بھر سے کورس میں شرکت کرنے والے پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی ڈاکٹرز کو کندھے اور گھٹنے کی سرجری سمیت ہڈیوں کو لاحق ہونے والے مختلف امراض کے جدید علاج کی عملی تربیت دی گئی۔

 شرکا کو گھٹنے اور کولہے کی تبدیلی کے آپریشن کی جدید تکنیک سے بھی متعارف کرایا گیا۔ سیںئر پروفیسرز کا کہنا تھا کہ کورس کے انعقاد کا مقصد نوجوان ڈاکٹرز کی سرجری کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔

مزید دیکھئے: