(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تین نئی سیاسی جماعتوں کو رجسٹر کر لیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حصار مسلم پارٹی، اپنی پارٹی پاکستان اور حق دو تحریک بلوچستان کو رجسٹر کیا ہے۔
ایسے مزید 3 جماعتوں کی رجسٹریشن کے بعد ملک میں سیاسی جماعتوں کی تعداد 171 ہوگئی ہے۔