یہ ہے نام نہاد مدر آف ڈیموکریسی میں آزادی صحافت کا حال!

Maharashtra, Journalist beaten by the goons on the street, minor raped, City42
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارتی کی ریاست مہاراشٹر میں 8 سالہ بچی کے ریپ اور قتل پر آواز اٹھانے والے صحافی کیلئے انسانیت کی بات کرنا سنگین جرم بن گیا۔  

  مہاراشٹر میں نریندرا مودی کی اتحادی حکومت کے حامیوں نےاس صحافی پر سرعام حملہ کردیا اور اسے بری طرح مارا پیٹا۔ مذکورہ صحافی نے 8 سالہ بچی کی عصمت دری اور قتل کیلئے انصاف کا مطالبہ کیا تھا۔ لوگ اس واقعہ کی وڈیو اور تصویریں بناتے رہے لیکن صحافی پر تشدد کرنے والے بے خوفی سے اپنے کام مین لگے رہے، صاف دکھائی دیتا تھا کہ انہیں پولیس کی جانب سے کسی کارروائی کا خوف نہیں تھا ۔

 سماجی روابط کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپسالا یونیورسٹی میں امن اور تنازعات کی تحقیق کے پروفیسراشوک سوئن نےاس  صحافی پر تشدد کی ویڈیو شیئر کی ۔

 ویڈیو کے کیپشن میں اُن کا کہنا تھا کہ ’’یہ ہے نام نہاد مدر آف ڈیموکریسی میں آزادی صحافت کا حال!‘‘