ایکس (ٹوئٹر) کی چیف ایگزیکٹو کی ویڈیو کالنگ فیچر جلد متعارف کرانے کی تصدیق

ایکس (ٹوئٹر) کی چیف ایگزیکٹو کی ویڈیو کالنگ فیچر جلد متعارف کرانے کی تصدیق
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) کی چیف ایگزیکٹو لینڈا یاکارینو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں بہت جلد ویڈیو کالز کے فیچر کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران ایکس کی چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں ویڈیو کالز کے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔اس فیچر کے ذریعے صارفین لوگوں کے فون نمبر کے بغیر بھی ایکس پر ویڈیو کالز کر سکیں گے۔خیال رہے کہ لینڈا یاکارینو نے چند ماہ قبل ایکس کے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھالا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایلون مسک کی ملکیت میں جانے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم زیادہ بہتر پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام تر عناصر کو مدنظر رکھا جائے تو ایکس ایک سال پہلے کے مقابلے میں اب زیادہ صحت مند اور محفوظ پلیٹ فارم ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر کو ایکس میں بدلنے کا عمل اچھے انداز سے مکمل کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایکس کمپنی اب مالی نقصانات کے مرحلے سے باہر نکلنے کے قریب ہے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک کی ملکیت میں جانے کے بعد سے اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو مالی مشکلات کا سامنا ہے اور اشتہاری آمدنی میں نمایاں کمی آئی ہے۔لینڈا یاکارینو نے کہا کہ ہمارا ڈیٹا لائسنسنگ اور اے پی آئی بزنس بہت اچھا ہو رہا ہے جبکہ سبسکرپشن بزنس بھی بہتر ہو رہا ہے، اب ہم اشتہارات پر کام کر رہے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer