ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

12 اگست تک نگران وزیرِ اعظم کا نام تجویز کریں،صدر عارف علوی کا وزیراعظم شہباز شریف اور قائدِ حزبِ اختلاف  کو خط

President Arif alvi,letter to Pm,City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیرِ اعظم اور قائدِ حزبِ اختلاف کو 12 اگست تک نگران وزیرِ اعظم کا نام دینے کا کہہ دیا۔

صدر مملکت نے وزیراعظم ، میاں محمد شہبار شریف ، اور تحلیل شدہ قومی اسمبلی کے قائدِ حزبِ اختلاف ، راجہ ریاض احمد  کو خط میں کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت صدر مملکت وزیراعظم اور قائد ِحزب ِاختلاف کے مشورے سے  نگران وزیرِ اعظم کی تعیناتی کرتے ہیں،آئین کے تحت وزیرِ اعظم اور قائدِ حزب اختلاف کو قومی اسمبلی کی تحلیل کے 3 دن کے اندر نگران وزیرِ اعظم کا نام تجویز کرنا ہوتا ہے۔

 خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ''میں نے وزیراعظم کی ایڈوائس منظور کی ، 9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کر دی ، وزیرِ اعظم اور قائد  حزبِ اختلاف 12 اگست تک موزوں نگران وزیر اعظم کا نام تجویز کریں۔