(اسرار خان)شہر لاہور میں کار، موٹر سائیکل کے علاوہ کمرشل گاڑیاں چھیننے اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ بھی جاری،رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران گن پوائنٹ پر 38 کمرشل گاڑیاں چھین لی گئیں۔
شہر کے مختلف علاقوں سے 1140 کمرشل گاڑیاں چور لے اڑے،کمرشل وہیکلز چھیننے کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 18 وارداتوں کے ساتھ سر فہرست رہا،ماڈل ٹاؤن ڈویژن 9 وارداتوں کے ساتھ دوسرے، کینٹ ڈویژن 4 وارداتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
سٹی اور اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 3، 3 کمرشل گاڑیاں گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں،6 ماہ کے دوران سول لائنز ڈویژن سے ایک کمرشل وہیکل چھینی گئی۔کمرشل وہیکلز چوری کی وارداتوں میں بھی صدر ڈویژن 311 وارداتوں کے ساتھ سر فہرست رہا۔
سٹی ڈویژن 246 کمرشل وہیکلز چوری کی وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا،ماڈل ٹاؤن ڈویژن 162 کمرشل گاڑیوں کی چوری کی وارداتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔