ایک ساتھ تین چھٹیاں، سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں

 ایک ساتھ تین چھٹیاں، سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: 14 اگست کو تعطیل کے اعلان کے بعد سرکاری و بینک ملازمین کی موجیں لگ گئیں کیونکہ ایک ساتھ تین چھٹیاں کرنے کا موقع مل گیا۔

 تفصیلات کے مطابق سرکاری اداروں میں ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہونے کے باعث 14 اگست بروز پیر بھی چھٹی مل گئی، جس کے بعد اب سرکاری اور  بینک ملازمین ایک ساتھ تین چھٹیاں کریں گے،ہفتہ کو بینکوں کی چند محدود اور مخصوص برانچیں کھلیں گی،مالیاتی اداروں میں منگل کو معمول کی سرگرمی ہو گی۔

لاہور ہائیکورٹ اور صوبہ بھر کے ماتحت عدالتوں میں 14 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ یوم آزادی کے موقع پر ہائیکورٹ میں پرچم کشائی کی تقریب ہوگی، چیف جسٹس اور ججز عدالت عالیہ کی تاریخی عمارت پر پرچم کشائی کریں گے۔ پرچم کشائی تقریب میں پولیس کا چاک و چوبند دستہ گارڈ آف آنر پیش کرے گا۔ پرچم کشائی کی تقریب کے انتظامات کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

 لاہور ہائیکورٹ بار اور پنجاب بار کی عمارتوں پر بھی پرچم کشائی تقریبات ہوں گی۔ ہائیکورٹ اور پنجاب بار کے عہدیدار وکلاء کے ہمراہ پرچم کشائی کریں گے ۔