ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قدر میں اضافہ

 ڈالر کی قدر میں اضافہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) معاشی مشکلات کے بھنور میں پھنسے پاکستان کو  تاحال راہ فرار نظر نہ آ سکی،  انٹر بینک میں کاروباری روز کے آغاز پر ہی روپے کو دھچکا لگ گیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق صبح سویرے ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیا، ڈالر کی قیمت 15 پیسے بڑھ کر 287 روپے 75 پیسے ہوگئی، گزشتہ روز کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر 287 روپے 60 پیسے کا تھا۔

 دوسری جانب سٹاک ایکس چینج میں قدرے بہتری نظر آئی ،  ہنڈرڈ انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر ہزار پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جو کہ اب گھٹ کر 540 پوائنٹس  پر آ گیا ،100 انڈیکس 48 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر چکا ہے اور اس وقت 48 ہزار 349 پوائنٹس پر براجمان ہے ،آج اس کی سب سے بلند سطح 48 ہزار 898 پوائنٹس تھی جبکہ گزشتہ روز 47 ہزار 808 پوائنٹس پر سٹاک ایکس چینج بند ہوئی ۔

Ansa Awais

Content Writer