وفاقی دارالحکومت میں نئی پابندی عائد

وفاقی دارالحکومت میں نئی پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک:  کراچی کے بعد  اسلام آباد میں بھی یوم آزادی کے موقع پر باجے بجانےپر پابندی لگادی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 14 اگست کے موقع پر اسلام آباد میں ہارن اورباجے کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر ہارن اور باجے بجانے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہےجبکہ خلاف ورزی پر سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب  شہر قائد کراچی کی مقامی عدالت نے جشن آزادی کے موقع پر باجے بجانے اور باجوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی، کراچی ملیر کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ سید انور علی شاہ نے جشن آزادی کے موقع پر باجے کے استعمال اور خریدو فروخت سے متعلق ایس ایچ او شرافی گوٹھ اور سچل کو باجے بجانے والوں اور فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا ۔

واضح رہےکہ  پاکستان میں یوم آزادی ہر سال 14 اگست کو کوبرطانوی راج اور ہندو سامراج سے آزادی کے دن کی نسبت سے منایا جاتا ہے، یہ وہ دن ہے جب پاکستان 1947ء میں انگلستان سے آزاد ہو کر معرض وجود میں آیا۔