کے پی نگران کابینہ کے وزراء کے استعفوں کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی

کے پی نگران کابینہ کے وزراء کے استعفوں کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کے وزراء کے استعفوں کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔ 

ذرائع کے مطابق نگران ویراعلیٰ خیبر پختو نخوا اعظم خان نے کایبنہ اراکین کو ملاقات کے لیے مدعو کیا تھا،  ملاقات میں وزیراعلیٰ نے وزراء پر واضح کیا کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی وابستگی رکھنے والوں کو ہٹانے کے احکامات دیے ہیں اور وہ ان احکامات پر عمل درآمد کے پاپند ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے کابینہ کے وزراء کو بتایا کہ ان کے ساتھ ان کا اچھا وقت گزارا ہے  اس لیے آپ لوگ استعفے دیں ، استعفیٰ نہ دینے والوں کو مجبوراً ڈی نوٹیفائی کیا جائے گا جس پر بیشتر کابینہ ارکان نے وزیراعلیٰ کو اپنے استعفے پیش کیے۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیر حامد شاہ نے استعفیٰ دینے سے انکار کیا اور کہا کہ میرا کسی جماعت سے تعلق نہیں ہے .