ویب ڈیسک: کمپنی گرین کینوکو نےایک ایسا ائیر کنڈیشنر تیار کیا ہےجو بجلی کے بغیر چلتا ہے۔
جی ہاں ایک کمپنی نے دنیا کا پہلا ایسا اے سی تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو بجلی کے بغیر کام کرتا ہے کیونکہ یہ سیال نائٹروجن کو ایندھن کے طور پر استعمال کرتا ہے۔اس میں کوئی تار نہیں اور نہ یہ ماحول کے لیے نقصان دہ گیسوں کو خارج کرتا ہے۔
یہ نائٹروجن گیس خارج کرکے ٹھنڈک فراہم کرتا ہے اور اس کے اولین یونٹس کی آزمائش اگست کے آخر میں تل ابیب میں کی جائے گی۔اسے ایک کمپنی گرین کینوکو نے تیار کیا ہے جو 2023 میں اسے عام صارفین کے لیے متعارف کرانے کی خواہشمند ہے۔
کمپنی کے مطابق انہوں نے ایک ایسا اے سی تیار کیا ہے جسے بجلی کی ضرورت نہیں بلکہ وہ اپنی توانائی کی ضروریات خود پوری کرتا ہے۔کمپنی نے بتایا کہ ہیٹنگ کے مقابلے میں کولنگ زیادہ مشکل ہوتی ہے مگر ہم نے ایک بہترین حل تلاش کیا اور چونکہ یہ اب ایک بنیادی ضرورت ہے تو ہم لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔
کمپنی نے مزید بتایا کہ ہماری مشین اس دباؤ سے توانائی پیدا کرتی ہے جو سیال نائٹروجن اور گیس نائٹروجن کے درمیان بنتا ہے،اب تک کسی نے اس طرح سیال نائٹروجن کو استعمال نہیں کیا۔