ٹیسٹ میچ فیس میں بڑی تبدیلی، کرکٹرز کے وارے نیارے ہوگئے

PCB increase test match fees
کیپشن: PCB increase test match fees
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :   پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)   قومی کرکٹرز پر مہربان ہوگیا، ٹیسٹ میچ فیس بڑھا دی۔ 

پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے ٹیسٹ میچ  کی فیس 7 لاکھ 62 ہزار 300روپے سے بڑھ کر 8 لاکھ 38 ہزار 530 روپےکردی  جبکہ ایک روزہ بین الاقوامی میچ کی فیس 5 لاکھ 15 ہزار 696 روپے کردی جو پہلے 4 لاکھ 68 ہزار 815 روپے تھی، اب ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلنے پر 3 لاکھ 72 ہزار 75 روپے ملیں گے جبکہ اس کی پرانی فیس 3 لاکھ 38 ہزار250 روپے تھی۔

واضح رہےکہ  پی سی بی نے یکم جولائی سے شروع ہونے والے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے 30 جون کو منتخب کرکٹرز کی فہرست جاری کی تھی، اس بار ریڈ اور وائٹ بال کی مختلف کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 33 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا۔

کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی دونوں طرز کی ’’اے‘‘ کیٹیگریز میں شامل ہیں اور تمام کیٹیگریز اے، بی، سی، ڈی اور ای کے کرکٹرز کو ریڈ اینڈ وائٹ بال کی یکساں میچ فیس دی جائے گی،  گذشتہ سال کی فیس میں بھی 10 فیصد اضافہ کیا گیا۔