بالی وڈ فلم ڈارلنگ میں مردوں کے لیے اہم پیغام

بالی وڈ فلم ڈارلنگ میں مردوں کے لیے اہم پیغام
کیپشن: ALIA BHAT
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی آنے والی فلم  ڈارلنگ کے سوشل میڈیا پر  چرچے اور اس میں  عورتوں کی جانب سے مردوں کے لیے ایک اہم پیغام دیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق    فلمڈارلنگ‘ بروز  جمعہ نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی ۔ اس فلم  کو عوامی حلقوں میں کافی پسند کیا جارہا ہے۔
 اس فلم میں اداکارہ عالیہ بھٹ، شیفالی شاہ اور وجے ورما   نے بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ۔  سماجی موضوع پر بننے والی یہ فلم ناقدین کو تو زیادہ پسند نہیں آئی لیکن خواتین کی جانب سے اس فلم کے بارے میں کافی مثبت تجزیے دیکھنے میں آرہے ہیں۔ فلم ڈارلنگ کی کہانی گھریلو تشدد اور ماں بیٹی کی پدرشاہی کے خلاف جدوجہد پر مبنی ہے۔ڈارک کامیڈی اور طنز کی وجہ سے اس فلم کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

فلم کی کہانی ایک چھوٹے سے محلے میں رہنے والی ماں بیٹی کے گرد گھومتی ہے جو پدرشاہی اور گھریلو تشدد کے خلاف مل کر جدوجہد کرتی ہیں۔انڈیا اور پاکستان کے شہروں کے چھوٹے محلوں اور قصبوں میں رہنے والے سینکڑوں لوگ فلم ڈارلنگ کی کہانی سے اپنے آپ کو جوڑ سکتے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس فلم کے بارے میں صارفین بھی تبصرے کر رہے ہیں۔ ’نیٹ فلکس پر فلم ڈارلنگ اس بات کی عکاسی ہے کہ کیسے ہمارے ملک میں پدرشاہی ایک عام سی چیز ہے اور کیسے آسانی سے ایک ماں اور بیٹی کی جوڑی پدرشاہی اور تشدد کے اس شیشے کو توڑتی ہیں اور خواتین ہی خواتین کی کہانی بیان کر رہی ہیں۔