ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر   

پٹرولیم مصنوعات،وزیر خزانہ،ای سی سی اجلاس،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار ایڈجسمنٹ کی سمری کے حوالے سے اہم اجلاس ہوگا۔

  تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار ایڈجسمنٹ کی سمری زیر غور آئے گی۔ پی ایس او کیلئے فنانسنگ کی سہولت بھی زیر غور آئے گی۔

  ای سی سی اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق نیشنل بینک کیلئے 14 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی فنانسنگ فیسیلٹی کیلئے گارنٹی کی منظوری کا امکان ہے۔ درآمدی یوریا کی قیمتوں پر نظرثانی کی سمری پیش کی جائے گی۔ پیٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مارجن پر نظرثانی کی جائے گی۔