ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریسکیو اہلکاروں نے درخت میں پھنسے کوے کی جان بچالی

Rescue-LHC
کیپشن: Rescue-LHC
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں ریسکیو اہلکاروں نے 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد سفیدے کے درخت پر زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا کوے کی جان بچالی۔

لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں سفیدے کے درخت پر بیٹھا کوا پتنگ کی ڈور میں پھنس گیا، راہگیروں نے درخت پر ڈور کیساتھ  پھنسے، زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا کوے کو دیکھ کر ریسکیو اہلکاروں کو اطلاع دی، اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار وہاں پہنچے اور درخت کی اونچائی کے باعث ریسکیو  کی بڑی گاڑی کیلئے افسران کو آگاہ کیا اور 2 گھنٹے سے زائد کی جدوجہد کے بعد کوے کی جان بچالی۔

ذرائع کے مطابق عبدالمتین، اویس سرور، عثمان، کامران، آصف علی اور فریاد علی نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، کوے کے پروں سے ڈور نکال کر اسے نئی زندگی دے دی۔

وکلا نے کوے کی جان بچانے پر ریسکیو اہلکاروں کی کوششوں کی تعریف کی، درخت پر ڈور میں پھنسے کوے کو پانی پلا کر آزاد کیا گیا تاہم وہ زخمی ہونے کے باعث اُڑان نہ بھرسکا، ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کوے کو علاج کیلئے چڑیا گھر منتقل کردیا۔