کون کس سے بات کر رہا ہے؟ سنیپ چیٹ نے دلچسپ فیچر متعارف کروادیا

کون کس سے بات کر رہا ہے؟ سنیپ چیٹ نے دلچسپ فیچر متعارف کروادیا
کیپشن: SNAPCHAT NEW FEATURE
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا ایپ سنیپ چیٹ نے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے والدین اب بچوں پر نظر رکھ سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سنیپ چیٹ پر والدین اب دیکھ سکیں گے کہ ان کے بچے کیا کر رہے ہیں اور کس کے ساتھ بات کر رہے ہیں۔ سنیپ چیٹ کی مسیجنگ پروڈکٹ کے سربراہ جیریمی واس نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ والدین کو یہ معلوم ہوگا کہ ان کے بچے کس کے ساتھ بات کر رہے ہیں تاہم وہ مسیجز نہیں دیکھ سکیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس سے بچوں کا تحفظ تو ہوگا لیکن پرائیویسی بھی برقرار رہے گی۔
نئے فیچر کا نام فیملی سینٹر ہے جو ایسے وقت میں لانچ ہو رہا ہے جب سوشل میڈیا کمپنیوں کو بچوں کے تحفظ کے حوالے سے تنقید کا سامنا ہے۔
سنیپ چیٹ نے مزید کہا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں مزید فیچرز بھی متعارف کرائے جائیں گے۔ ان میں ایک فیچر ایسا بھی ہوگا جس کے ذریعے بچوں کی سرگرمیوں سے متعلق والدین کو نوٹیفکیشن بھیجا جائے گا۔