ناروے کی کوہ پیماء کرسٹن ہریلا کی شاندار کامیابی

ناروے کی کوہ پیماء کرسٹن ہریلا کی شاندار کامیابی
کیپشن: mountaineer
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  ناروے سے تعلق رکھنے والی خاتون کوہ پیماء کرسٹن ہریلا نے گیشربرم ون بھی سر کر لی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  ناروے سے تعلق رکھنے والی 36 سالہ خاتون  کوہ پیماء نے آج صبح سوا سات بجے گیشربرم کو سر کیا ہے ۔ 8080 میٹر بلند گیشربرم ون دنیا کی گیارہویں بلند ترین چوٹی ہے۔

رواں سال 28 اپریل کو ریکارڈ مہم شروع کرنے والی کرسٹن گیشربرم سے قبل ساڑھے تین ماہ میں 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سر کر چکی ہیں۔ کرسٹن ہریلا نے چھ ہفتوں میں پاکستان کی پانچ بلند ترین چوٹیاں سر کیں کرسٹن کم سے کم وقت میں 8 ہزار میٹر سے بلند تمام چوٹیاں سر کرنا چاہتی ہیں۔

واضح رہے کہ کم ترین وقت میں تمام 14 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ اس وقت نرمل پرجا کے پاس ہے، نرمل نے چھ ماہ اور چھ دن میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔