موٹرسائیکل چلانا سیکھنے کی خواہشمند طالبات کیلئے خوشخبری

موٹرسائیکل چلانا سیکھنے کی خواہشمند طالبات کیلئے خوشخبری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ کالجز سندھ نے طالبات کو موٹر سائیکل چلانے کی ٹریننگ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ کالجز سندھ اور سندھ ویمن ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے کالجز میں طالبات کو موٹرسائیکل چلانے کی تربیت دی جائے گی، محکمہ کالجز سندھ نے سرکاری کالجز سے موٹرسائیکل چلانا سیکھنے کی خواہشمند طالبات کی فہرست مانگ لی۔

سندھ وویمن ڈویلپمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل چلانے کی ٹریننگ دینے کا اصل مقصد خواتین کو خود مختار بنانا ہے۔