ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوازشریف علاج مکمل ہونے تک پاکستان واپس نہیں آئیں گے، شہباز شریف

Shahbaz Sharif
کیپشن: Shahbaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ڈی ایم اجلاس کے بعد میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ن لیگ کے صدر اور سابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے واضح کردیا ہے کہ نوازشریف علاج مکمل ہونے تک پاکستان واپس نہیں آئیں گے۔

 شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کے دل کا علاج بہت ضروری ہے اور لندن  میں نوازشریف کا چیک اپ چل رہا ہے۔مناسب وقت پر نوازشریف کی سرجری بھی ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ  حکومت نوازشریف کے علاج پر سیاست کر رہی ہے۔

 واضح رہے کہ مریم نواز کے بیٹے کی شادی بھی رواں ماہ ہے ۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ  اب میں بیٹے کی خوشیوں میں بھی شریک نہیں ہو سکوں گی،میں اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتی ہوں,اب میں بیٹے کے نکاح کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کرسکوں گی،جب والدہ فوت ہوئی تو میں جیل میں تھی.

مریم نواز کا کہناتھا کہ حکومت سے باہرجانے کےلیے کوئی درخواست نہیں کروں گی،شرکت نہ کرنے کی وجہ میرے خلاف جعلی کیس اور نام ای سی ایل میں ہونا ہے،میں اپنے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکوں گی۔