جنید ریاض: لاہور بورڈ نے نہم جماعت کے امتحان کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔
ڈیٹ شیٹ کے مطابق 28 اگست سے نہم کے امتحانات کا آغاز سے ہوگا، پہلا پیپر بیالوجی کا لیا جائےگا۔ 30 اگست کو کمرشل جغرافیہ اور کمپیوٹر ہارڈ وئیر کا پیپر ہوگا۔ 31 کو ریاضی ، پنجابی اور یکم ستمبر کو ریاضی کا پیپر ہوگا، 3 ستمبر کو سوکس اور 4 کو فزکس کا پیپر ہوگا جبکہ 7 ستمبر کو معاشیات اور 8 کو آخری پیپر کیمسٹری کا پیپر ہوگا۔
واضح رہے کہ رواں سال بورڈ کےکسی بھی مضمون کا عملی امتحان نہیں لیا جائے گا۔