ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات کی تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی، مون سون ہوائیں 12 اگست رات سے شدت کے ساتھ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرمی اور حبس نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ شہر کا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ دن بھر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس 164 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے 12 اگست کی رات سے 15 اگست کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات ،منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، اوکاڑہ، ساہیوال ،جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے 15 اگست کی شام سے 17 اگست کے دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، خانپور، رحیم یار خان، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ بارشوں سے راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد اور پشاور میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔