ویب ڈیسک : خلیج عرب میں سعودی شاہی بحری افواج اور بھارتی بحریہ کے درمیان مشترکہ بحری مشقیں شروع ہو گئیں۔
سعودی بیان کے مطابق سعودی بھارتی مشترکہ مشقوں کا نفاذ عسکری تصورات کو یکجا کرنے اور تجربات کے تبادلے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ سعودی عرب کی شاہی بحریہ اور بھارتی بحریہ کے مابین ہونے والی مشترکہ مشقوں کا مقصد مشترکہ آپریشن کے نفاذ کے دوران کمانڈ ، کنٹرول اور مواصلات کے عمل کی ترقی دینا اور خلیج عرب کے پانیوں میں سیکیورٹی کو مضبوط کرنا ہے۔
مشرقی بحری بیڑے کے کمانڈر ریئر ایڈمرل ماجد بن حزہ القحطانی نے کہا کہ ''بحر ہند" مشق سعودی اور بھارتی بحری افواج کے درمیان اپنی نوعیت کی پہلی مشق ہے۔