ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرنیٹ کنکشن کیلئے حلف اٹھانا پڑے گا

Internet Connection
کیپشن: Internet Connection
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : انوکھے ملک کی انوکھی رسم، ترکمانستان نے  فیصلہ کیا ہے کہ جو شہری بھی گھر میں انٹرنیٹ کی سروس طلب کرے گا اسے قرآن کریم پر ہاتھ رکھ کر یہ قسم کھانا ہو گی کہ وہ ممنوعہ ویب سائٹس کو دیکھنے کے لیےوی پی این ایپلی کیشن کا استعمال نہیں کرے گا۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ ملک کے صدر قربان قلی بردی محمدوف کے حکم پر کیا گیا۔ واضح رہے کہ ترکمانستان میں ٹویٹر، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا سائٹس کو انتہائی کڑی نگرانی میں استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ترکمانستان کا دعویٰ ہے کہ اس کی آبادی 62 لاکھ ہے جب کہ درحقیقت یہاں 30 لاکھ سے بھی کم نفوس بستے ہیں۔ اس کا کُل رقبہ 4.91 لاکھ مربع کلو میٹر ہے، یہ شام کے رقبے سے 3 گُنا اور لبنان کے رقبے سے 47 گُنا بڑا ہے جبکہ ترکمانستان دنیا میں قدرتی گیس کے تیسرے بڑے ذخائر رکھتا ہے۔