ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاق نے چینی کی قیمتوں سے متعلق حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

Supreme Court
کیپشن: Supreme Court
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) وفاقی حکومت نے شوگر ملز مالکان کیخلاف تادیبی کارروائی نہ کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے شوگر ملز کیلئے چینی کا ایکس مل ریٹ 84 روپے 50 پیسے کلو مقرر کیا گیا، جس کے خلاف ملز مالکان نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، لاہور ہائیکورٹ نے شورٹی بانڈز کے عوض شوگر ملز مالکان کیخلاف تادیبی کارروائی نہ کرنے کا عبوری حکم جاری کیا تھا، جسے وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ۔

درخواست میں لاہور ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ضروری اشیا خورونوش سمیت دیگر اشیا کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار صرف کنٹرولرجنرل وفاقی حکومت کا ہے، ہائیکورٹ کے عبوری حکم سے شہریوں کو چینی کی کنٹرول ریٹ پر فراہمی سے محروم کیا گیا۔

درخواست میں سپریم کورٹ سے لاہور ہائیکورٹ کے عبوری حکم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer