ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈیکل انٹری ٹیسٹ، لاہور ہائیکورٹ کا اہم حکم

LHC
کیپشن: Lahore High Court
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: ہائیکورٹ نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کیلئے ایک تاریخ مقرر نہ کرنے کیخلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیا، درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

تفسیلات لے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست کیساتھ انٹری ٹیسٹ کی ڈیٹ شیٹ نہ لگانے کا اعتراض عائد کیا تھا۔ جسٹس سلطان احمد تنویر نے طالبہ خوشبخت کی اعتراضی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں پاکستان میڈیکل کمیشن اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواستگزار کی جانب سے ارشد ورک ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

وکیل نے عدالت سے درخواست پر رجسٹرار آفس کا عائد اعتراض ختم کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ میڈیکل کمیشن نے 30 اگست سے 30 ستمبر تک انٹری ٹیسٹ کی مختلف تاریخیں مقرر کی ہیں، ٹیسٹ کی تیاری کیلئے تمام طالبعلموں کو برابرکا وقت اور مواقع فراہم کرناچاہیے تھا، کسی کو تیاری کے لیے 30 اور کسی کو 60 دن ملیں گے جو ناانصافی ہے۔

مختلف تاریخوں میں ٹیسٹ لینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عدالت مختلف تاریخوں میں ٹیسٹ لینےکا اقدام کالعدم قرار دے، کیس کےحتمی فیصلے تک ٹیسٹ کا انعقاد روکنے کا حکم دیا جائے۔