محکمہ ایکسائز کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا

Excise Department
کیپشن: Excise Department
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فرید کوٹ ہاؤس (علی ساہی) محکمہ ایکسائز کا ایک اور سکیںڈل منظر عام پر آگیا، پرکشش نمبروں کی آن لائن نیلامی میں ایکسائز افسروں نے کھابہ پروگرام نکال لیا۔

 ذرائع کے مطابق لاہور میں 600 سمیت پنجاب بھر میں 1100 سے زائد پرکشش نمبرز جیتنے کے باوجود نہ لگوانے والوں کی ای ٹی اوز نے سکیورٹی پے آرڈر ضبط کرنے کی بجائے دبالئے، ای ٹی اوز کو پے آرڈرجیبوں میں ڈالنے کی بجائے فوری خزانے میں جمع کر انے حکم دیدیا، ایک سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود ای ٹی اوزنے سکیورٹی کے پے آرڈر جمع کرانے کی بجائے اپنے پاس رکھ لئے ہیں۔

ڈائریکٹرریجن سی رانا قمرالحسن کے مطابق پرکشش نمبروں کی نیلامی میں حصہ لینے والوں کو جیتنے کی صورت میں نمبر گاڑی کولگوانا ہوتا ہے۔

ڈی جی ایکسائزکے حکم پرانٹرنل آڈٹ کروانے پر سکینڈل سامنے آیا ہے، اس کے بعد لاہور میں 500 سے زائد ایسے گاڑی مالکان کی سکیورٹی ضبط کرکے کروڑوں روپے خزانے میں جمع کرائے گئے، دیگراضلاع کو بھی نمبرز بھجوا کر ای ٹی اوز کو سکیورٹی ضبطی کی رپورٹ بھجوانے کا حکم دیا گیا۔

کچھ روز قبل محکمہ ایکسائز میں غیرقانونی ترقیوں کا  سکینڈل سامنے آیا تھا، محکمہ ایکسائز میں37 ایکسائز کانسٹیبل کی گریڈ 16 میں بطور ایکسائز انسپکٹر غیر قانونی طور پر پرموشن ثابت ہوئی، ڈی جی ایکسائز پنجاب صالحہ سعید نے معاملہ کی انکوائری میں پروموشن غلط ثابت ہونے پر فیصلہ جاری کردیا.

Sughra Afzal

Content Writer