قاسم علی شاہ "لاہور ویئرز ماسک کیمپین" کے ایمبیسڈر مقرر

Qasim Ali Shah
کیپشن: Qasim Ali Shah
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دیو سماج روڈ (عثمان علیم) پاکستان کے معروف موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ کو "لاہور ویئرز ماسک کیمپین "کے ایمبیسڈر بن گئے۔

موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ کی کمشنر لاہور سے ان کے دفتر میں ملاقات،  قاسم علی شاہ کو "لاہور ویئرز ماسک کیمپین " کا ایمبیسڈر بنادیا گیا، کمشنر نے ایم او یو پر دستخط کردیئے، کمشنر نے ماسک ویئرنگ مہم کی اہمیت پر انہیں بریفنگ دی۔ اس موقع پر کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے کہا کہ کووڈ پوری دنیا کیلئے ایک تلخ حقیقت ہے، انسانیت کیلئے کام کرنا ہو گا،لاہور ویئرز ماسک کے ماڈل کو دیگر ممالک بھی اپنا رہے ہیں، جب تک سب ویکسینیٹڈ نہیں ہوتے، کووڈ ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، قاسم علی شاہ کے ممنون ہیں کہ وہ لاہور ویئرز ماسک کے ایمبیسیڈر بن کر ہمارا پیغام دنیا کو دیں گے۔

 قاسم علی شاہ نے کہا کہ خیر کے کام میں وسائل نہیں نیک نیتی کو دیکھا جاتا ہے، کووڈ کا شکارافراد کووڈ کی تباہی کو جانتے ہیں، مومن کی پہچان ہے کہ وہ نظروں کے سامنے ہونے والے نقصان سے بھی سیکھتا ہے، کمشنر لاہور کووڈ سے بچاؤ کیلئے خیر کا مشن لیکر کام کر رہے ہیں، میں اور میری فاؤنڈیشن کمشنر لاہور ویئرز ماسک کا حصہ بن کر انسانیت کیلئے کام کریں گے۔

واضح رہے کہ سید قاسم علی شاہ 1998ء سے شعبہ تدریس سے وابستہ ہیں، شاہ صاحب نے 2001میں "قاسم علی شاہ اکیڈمی" کے نام سے اپنا پہلا تعلیمی ادارہ قائم کیاجو لاہور جیسے تعلیم کو فروغ دینے والے شہر میں اپنا ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔

قاسم علی شاہ اکیڈمی کی ایک خاص شہرت یہ ہےکہ اس اکیڈمی میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو صرف تعلیم نہیں دی جاتی بلکہ ان کی اخلاقی تربیت بھی کی جاتی ہے اور ان کی شخصیت کی جامع تعمیر پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ 

Sughra Afzal

Content Writer