پاکستان واپڈا میپکو کا کھیلوں کو بڑا جھٹکا

Sports-MEPCO
کیپشن: Sports-MEPCO
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک (حافظ شہباز علی) پاکستان واپڈا میپکو کا کھیلوں کو بڑا جھٹکا، میپکو انتظامیہ نے تمام اتھلیٹس اور کھلاڑیوں کو فیلڈ ڈیوٹی پر بھیج دیا۔

ایک طرف اولمپکس اور انٹر نیشنل سپورٹس میں میڈل جیتنے کا خواب تو دوسری جانب کھلاڑیوں کی مشکلات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان واپڈا میپکو نے اتھلیٹس اور کھلاڑیوں کو فیلڈ ورک پر بھجوادیا، اتھیٹکس کی موجودہ قومی چیمپئن، جونیئرر اور سینئر قومی ریکارڈ ہولڈر غزالہ رمضان کو فیلڈ ڈیوٹی پر بھیج دیا گیا، غزالہ رمضان سومیٹر ہرڈلز ریس میں موجودہ قومی چیمپئن اور قومی ریکارڈ ہولڈر ہیں، ان کے ساتھ ساتھ کبڈی کے موجودہ عالمی چیمپین شفیق چشتی، اتھلیٹ محمد عمران، ٹینس سٹار عشنا سہیل کو بِھی فیلڈ ورک پر بھیج دیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق غزالہ رمضان، صابر حسین، محمدعمران، عشنا سہیل روزانہ لاہور اور صوبے کے دیگر شہروں سے ساہیوال اور دیگر شہروں میں ڈیوٹی پر جانے پر مجبور ہیں فیلڈ ڈیوٹی اور دیگر امور کے باعث کھلاڑی کھیلوں سے دور ہونے لگے، موجودہ صورت حال کو دیکھ کر میپکو اور واپڈا کے کھلاڑیوں میں بے تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer