مریم نواز آبدیدہ ہوگئیں

مریم نواز آبدیدہ ہوگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پریس کانفرنس کے دوران حکومتی مظالم بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

ماڈل ٹائون رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان صاحب جتنا ظلم کرنا ہے کرلیں،سوچیں 6 ماہ بعد آپ کا کیا بنے گا،جب آپ کی مہلت ختم ہوجائے گی،میں جب نیب آفس آرہی تھی تو مجھے فون کرکے کہا گیا بی بی واپس چلی جائیں۔جب پہنچی تو پتھرائو کیا گیا،پتھر میری گاڑی کو لگے،کارکن زخمی ہوئے،گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے محفوظ رہی۔ نواز شریف کیخلاف پراپیگنڈا پر شرم آنی چاہئے،تمہیں نواز شریف پر نہیں خود پر رحم آیا۔

میں ابھی انتقام گاہ سے واپس آرہی ہوں،مجھے جانی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، نواز شریف کا بیانیہ ہی پارٹی کا بیانیہ ہے،آپ نے اپنے آپ کو بچانے کیلئے نواز شریف کو جانے دیا۔آپ کے نمائندے اپنے حلقوں میں نہیں جاسکتے،ان شاللہ بہت جلد نالائقوں سے عوام کی جان چھوٹے گی۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کاغذ پر نقشے بنانے اور دو منٹ کی خاموشی سے کشمیر آزاد نہیں ہوگا۔ اگر نوازشریف چھ ایٹمی دھماکوں کے بجائے بارہ منٹ کی خاموشی اختیار کرتے تو پاکستان ایٹمی طاقت نہ بنتا۔

مریم نواز کا نیب آفس کے باہر بڑا اعلان

اس سے قبل مریم نواز نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج جواب دئیے بغیر نہیں جائو ں گی،بلاتے ہو تو سننے کا حوصلہ بھی رکھو،جھوٹے الزامات کا جواب دینے آئی ہوں ،مجھے سنا جائے۔

اس سے قبل پیشی کے موقع پر   مریم نواز  نے کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو  کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی کیس بنا کر پہلے بھی کچھ حاصل نہیں تھا اور نہ ہی اب کچھ حاصلُ ہوگا، میں ڈرنے والی نہیں ہوں، حکومت جتنے مرضی اس طرح کے ہتھکنڈے آزما لے میں اور میرے والد اپنے موقف پر قائم ہیں،میرے اوپر جعلی اراضی کیس بنایاگیا ایک سال پہلے بھی آٹھ اگست کو نیب نے کورٹ لکھپت جیل سے گرفتار کیاتھا۔مجھ سے اتنا ڈرتے ہوتو بلاتے کیوں ہو؟ مریم نواز نے اپنی گاڑی پر پتھرائو کی ویڈیو ٹوئیر پر اپلوڈ کردی۔

مریم نواز کی گاڑی پر پتھرائو شرمناک عمل ہے: شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شبہازشریف   نے کارکنان پر پولیس شیلنگ ، مریم نوازکی گاڑی پرپتھراو اور حملے کی شدید مذمت  کی ہے، شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی فسطائیت اور آمریت قابل مذمت، شرمناک اور قابل افسوس ہے، کارکنان پر شیلنگ ، پتھراو اور مریم بیٹی کی گاڑی پر حملے میں نیب نیازی گٹھ جوڑ ملوث ہے، عمران نیازی سیاسی مخالفین کے خلاف غیرجمہوری، غیرقانونی اور سیاسی انتقام کے منفی راستے پر چل رہے ہیں نیب نیازی گٹھ جوڑ کی فسطائیت سے نہ پہلے مرعوب ہوئے نہ آئندہ ہوں  گے۔

یاد رہے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی ،ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نیب کے طلب کیے جانے پر پیش ہوگئیں،پیشی کے دوران کارکنوں میں دھکم پیل ،  مریم نواز کے نیب آفس کے باہر پہنچتے ہی حالات کشیدہ ہوگئے،پولیس اور ن لیگی کارکنوں میں پتھرائو  سے مریم نواز کے سکواڈ کی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے نیب آفس کے باہر پتھرائو کا نوٹس لے لیا ہے،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کسی کو قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے،قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer