ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدالاضحیٰ کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل

عیدالاضحیٰ کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)لاہورمیں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا، 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور افسر سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق شہر میں کل 4533 مساجد اور عبادت گاہوں میں سے 278 کو اے گیٹگری، 832 کو بی جبکہ 3423 کو سی کیٹگری میں رکھا گیا ہے، جہاں پولیس کا سخت پہرا اور آنے والوں کی مکمل جامہ تلاشی لی جائے گی، عبادات گاہوں کے ساتھ منڈیوں، بازاروں اور پارکس کی سکیورٹی بھی پلان کا حصہ ہو گی، 6 ایس پیز، 32 ڈی ایس پیز، 84 انسپکٹرز، 3 ہزار سے زائد اہلکار اور 10 ہزار سے زائد رضاکار فرائض سرانجام دیں گے ۔

ڈولفن اور پیرو فورس کے علاوہ کیو آر ایف کو اہم مقامات پر تعینات کیا جائے گا، پولیس حکام نے شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے، شہر میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس نے فلیگ مارچ بھی کیا، جس کی قیادت ایس ایس پی آپریشنز اسماعیل کھاڑک نے کی۔

قربان لائنز سے شروع ہونیوالے فلیگ مارچ میں ڈولفن، پیرو، ایلیٹ اور مختلف تھانوں کی پولیس نے شرکت کی، فلیگ مارچ کا مقصد شہر میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنا اور دشمن کو پیغام دینا ہے کہ سکیورٹی کے ادارے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز اسماعیل کھاڑک نے کہا کہ عید قربان اور جشن آزادی کے موقع پر شہریوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی تاکہ شہری اپنی خوشیاں بہترین انداز میں مناسکیں، فلیگ مارچ قربان لائنز سے شروع ہو کر گلبرگ، کلمہ چوک، برکت مارکیٹ، نہر اور مال روڈ سے ہوتا ہوا جی پی او چوک پہنچ کر ختم ہوا۔

Sughra Afzal

Content Writer