عید اپنے پیاروں کیساتھ منانے کیلئے پردیسوں نے رخت سفر باندھ لیا

عید اپنے پیاروں کیساتھ منانے کیلئے پردیسوں نے رخت سفر باندھ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ندیم خالد) عید قربان اپنے پیاروں کے سنگ منانے کے لیے پردیسوں نےرخت سفر باندھ لیا، شہر کے مختلف بس اڈوں پررش، بسیں ناپید ہو گئیں اورمسافر انتظار کی سولی پر لٹک گئے۔

عید کا تہوار ہو اور اپنوں کاساتھ، ایسے میں خوشیاں دوبالا ہوجاتی ہیں، بڑی عید اپنےعزیزو اقارب کے ساتھ منانے کے لیےلاہور سے دیگر شہروں کو جانے والوں کی بڑی تعداد بس اڈوں پر دکھائی دیتی ہے، مسافروں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے بسوں کی قلت کا سامنا ہے، جبکہ ٹرانسپورٹرز بھی بڑی دیہاڑی لگانے کے چکر میں منہ مانگے کرائے وصول کررہے ہیں۔

مسافروں کا کہنا تھا کہ وہ صبح سے انتظار کر رہے ہیں کوئی بس ہی نہیں مل رہی، ان حالات میں اپنوں کے ساتھ عید گزارنا مشکل لگ رہا ہے۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ انہوں نے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا، کرایہ وہی ہے جو عام دنوں میں ہوتا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بس اڈوں پر سہولیات کی فراہمی کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی، کرایوں میں اضافے کو کنٹرول کرنے پر انتظامیہ مکمل طور پرناکام دکھائی دیتی ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو عید کے موقع پر خواری کا سامنا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer