معروف اسٹیج اداکار اکرم اداس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

10:27 AM, 11 Aug, 2018

Sughra Afzal

(حسن خالد) اسٹیج اور ٹی وی کے نامور اداکار اکرم اداس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:نیوز بلیٹن 3بجے 14 نومبر2018  

خبر پڑھیں۔۔۔گارڈن ٹاؤن انڈر پاس کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، 4 افراد زخمی

تفصیلات کے مطابق  معروف اسٹیج اداکار اکرم اداس گوجرانولہ میں ڈرامے میں شرکت کے بعد واپس لاہور آرہے تھے کہ مریدکے کے قریب نامعلوم افراد نے انکی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ملزمان فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہوگئے ۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔۔شہباز شریف کے دور حکومت میں ایوان وزیر اعلیٰ کے اخراجات کا آڈٹ شروع

پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرنے کے بعد نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزیدخبریں