اسرار خان: لاہور کی غالب مارکیٹ میں ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے جھپٹا مار کر موبائل فون چھیننے والا ملزم گرفتار کر لیا ۔ سٹی فورٹی ٹو نے ملزم کی واردات کرنے کی سی سی ٹی وی بھی حاصل کر لی ۔
گرفتار ملزم کی شناخت عدنان مقصود کے نام سے ہوئی، جو خان کالونی نصیر آباد کا رہائشی ایک ریکارڈ یافتہ ہ جرائم پیشہ ہے، اس کے خلاف تھانہ نصیر آباد، گلبرگ اور غالب مارکیٹ میں 9 مقدمات درج ہیں ۔
ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں نے گرفتار ملزم سے چھینا گیا موبائل فون برآمد کر کے اسے غالب مارکیٹ پولیس کے حوالے کر دیا۔
سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی میں ملزم گلی سے گزرتے ایک بچے سے موبائل فون چھین کر فرار ہوتا نظر آتا ہے ۔