عابد چودھری: عید الفطر کے دوسرے روزشہر بھر میں سکیورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
عیدالفطر کے دوسرے روز صوبائی دارالحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔ سی سی پی او کا کہنا ہے کہ تفریحی مقامات پرسکیورٹی بڑھانے کامقصد فیملیز میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہےون ویلنگ،پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، خلاف ورزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ پولیس افسران و اہلکار مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سپروائزری افسران سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ یقینی بنائیں۔ ٹریفک پولیس مصروف شاہراؤں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنائے۔