ویب ڈیسک: وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے نااہل ہونے کے بعد نئے وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کو لاہور طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق عبدالقیوم نیازی عمران خان کی ہدایت پر زمان پارک لاہور پہنچ گئے ہیں ، عبدالقیوم نیازی کی عمران خان سے اہم ملاقات شروع ہو چکی ہے جس میں ایم ایل اے غلام محی الدین دیوان سمیت اہم کشمیری رہنما بھی شریک ہیں ، آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کے انتخاب پر اہم مشاورت جاری ہے ۔