ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے کیوی ٹیم لاہور پہنچ گئی

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے کیوی ٹیم لاہور پہنچ گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کے خلاف پانچ ٹی20 اور 5 ون ڈے میچز کی سیریز کے لئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹام لیتھم ٹیم کی قیادت کررہے ہیں، نیوزی لینڈ ٹیم کا پی سی بی عہدیداران نے لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر استقبال کیا، کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے جب کہ سخت سکیورٹی حصار میں مہمان ٹیم کو ہوٹل پہنچایا گیا۔

کیوی آل راؤنڈر ڈیرل مچل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بہترین تیاری کے ساتھ آئے ہیں، پاکستانی ٹیم اپنی سرزمین پر سخت حریف ثابت ہوگی تاہم اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مختلف شہروں میں ٹی20 اور ون ڈے سیریز کھیلیں گی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 میچ 14 اپریل سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 15 اور تیسرا میچ 17 اپریل کو ہوگا جب کہ 2 ٹی20 راولپنڈی میں 20 اور 24 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔

ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 میچز 27 اور 29 اپریل کو راولپنڈی میں ہی شیڈول ہیں، جس کے بعد دونوں ٹیمیں باقی تین ون ڈے میچز کے لیے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 3، 5 اور 7 مئی کو آمنے سامنے آئیں گی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر