(اسرار خان)جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں خاتون ڈرائیور کی پھرتیاں ، تیز رفتار گاڑی موٹر سائیکلوں پر چڑھا دی ، 2 موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق حادثہ جوہر ٹاؤن کے علاقہ بھلہ چوک کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر موٹر سائیکلوں پر چڑھ دوڑی، حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار کاشف اور سید علی رضا موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، جنہوں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا ،گاڑی کی خاتون ڈرائیور سعدیہ اور اس کے شوہر عدنان کو حراست میں لے کر واقعہ کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔