ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف نے وزیراعظم پاکستان کا حلف اٹھا لیا

شہباز شریف نے وزیراعظم پاکستان کا حلف اٹھا لیا
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم شہباز شریف نے حلف اٹھالیا ہے، اعوان صدر میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔

تفصیلات کےمطابق شہباز شریف  نے پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم کی حثیت سے حلف اٹھایا۔قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف سے حلف لیا۔بلاول بھٹو،حمزہ شہباز اور مریم نواز،اختر مینگل،امین الحق،مولانا اسد محمود اور علیم خان ایوان صدر میں موجود تھے۔

قبل ازیں قومی اسمبلی میں پاکستان کے 23 ویں منتخب ہونے والے وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے کہا کہ اللہ تعالیٰ کاجتناشکراداکروں کم ہے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارتحریک عدم اعتمادکامیاب ہوئی،اس ایوان نےایک سلیکٹڈوزیراعظم کوگھربھیج دیا۔

شہبازشریف کا کہناتھا کہ یکم اپریل سےکم از کم ماہانہ اجرت25ہزار روپے کررہےہیں،کم از کم ماہانہ اجرت25ہزار روپے کررہےہیں،،پینشنررز کی پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔رمضان میں ریلیف کیلئےرمضان پیکیج کےحوالے سےسستا آٹا لائیں گے۔

پنجاب بڑا بھائی ضرورہے لیکن پنجاب پاکستان نہیں۔سندھ ،بلوچستان اور خیبرپختونخوا بھی پاکستان کا حصہ ہے،چاروں صوبوں کو ترقی میں برابر کی سطح پرلائیں گے۔ پاک چین دوستی لازوال ہے،سی پیک منصوبوں کو آگے بڑھائیں گے،چین اور سعودی عرب ہمارے قریبی دوست ہیں،چین پاکستان کا دکھ کا ساتھی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer