ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کے نئے وزیراعظم شہباز شریف منتخب

ملک کے نئے وزیراعظم شہباز شریف منتخب
کیپشن: New Leader
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو نیا قائد ایوان منتخب کرلیا ہے جس کے بعد شہباز شریف پاکستان کے   وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق نئے قائد اعوان کے انتخاب کیلئے تمام ووٹرنے ووٹ کاسٹ کردیے، نئے قائد ایوان کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا، گنتی کا عمل شروع کردیا گیا۔شہباز شریف کو ایوان میں 174 ووٹ ملے جس کے بعد وہ پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں، شہباز شریف آج رات ہی وزیر اعظم پاکستان کا حلف لیں گے۔اراکین اسمبلی ایوان میں شہبازشریف کیساتھ تصاویربنوارہےہیں. پی ٹی آئی کی جانب سےوزارت عظمیٰ کےانتخاب کابائیکاٹ کیا گیا۔

قبل ازیں قومی اسمبلی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نےکہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ صورتحال میں قائد ایوان کے انتخاب میں حصہ لینا ایک ناجائز حکومت کو قانونی حیثیت دینے کے مترادف ہے، اس لیے ہم اس گناہ میں شریک نہیں ہونا چاہتے۔

میں وزیراعظم کے انتخاب کے عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہوں، پارٹی کے فیصلے کے تحت ہم سب اسمبلی سے مستعفی ہونے کا بھی اعلان کررہے ہیں، اس موقع پر پی ٹی آئی ارکان نعرے لگاتے ہوئے ایوان سے باہر چلےگئے۔

 ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے بھی وزیراعظم کا انتخاب کرانے سے معذت کرلی تھی، ان کا کہنا تھا کہ میرا ضمیر گوارا نہیں کرتا کہ میں اس کارروائی کا حصہ بنوں، قاسم سوری نے بھی ایوان کی کارروائی ایاز صادق کے حوالے کرتے ہوئے اسپیکر کی نشست چھوڑ دی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer