ٹوئٹر کے چیف ایگزیگٹو پراگ اگروال کا اہم انکشاف

Twitter,chief,executive,prag agarwal
کیپشن: prag agarwal,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )سوشل میڈیا کمپنی ٹوئٹر کے چیف ایگزیگٹو پراگ اگروال نے  انکشاف کیا ہے کہ  ان کی کمپنی کے سب سے زیادہ حصص رکھنے والے ایلون مسک نے ان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
 رپورٹ  کے مطابق ایلون مسک نے جو خود کو آزادی اظہار رائے کا سب سے بڑا علمبردار کہتے ہیں اور ٹوئٹر کو تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں، چار اپریل کو انکشاف کیا تھا کہ ان کے پاس ٹوئٹر کے 9.1 فیصد حصص ہیں۔
 اتوار کو ایلون مسک جنہیں حال ہی میں ٹوئٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل کیا گیا ہے، نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 81 ملین سے زیادہ فالوؤرز کا پول شروع کیا۔انہوں نے اپنے فالوؤرز سے پوچھا کہ کیا ٹوئٹر کے سان فرانسیسکو ہیڈ کوارٹرز کو پناہ گاہ میں تبدیل کیا جانا چاہیے کیونکہ ’کوئی بھی (وہاں کام کرنے) نہیں آتا۔
اس پول نے تین گھنٹوں میں 63 لاکھ سے زیادہ ووٹ حاصل کیے جبکہ 91 فیصد سے زیادہ صارفین نے ’ہاں‘ میں جواب دیا۔
ایلون مسک 2024 میں ٹوئٹر کے شیئر ہولڈرز کی سالانہ میٹنگ تک بورڈ میں شامل رہیں گے۔
ایلون مسک نے ایک بار پھر کرپٹوکرنسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ٹویٹ کی کہ ٹوئٹر بلیو صارفین کے پاس ڈوج میں ادائیگی کرنے کا آپشن بھی ہوسکتا ہے۔