ملک اشرف:لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔لاہور ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب جلد از جلد کروایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ ’اگر اسمبلی میں توڑ پھوڑ ہے تو وہ دو روز میں ٹھیک کروا کر الیکشن کروائے۔‘
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور امیدوار آپس میں بیٹھ جائیں اور طے کر کے بتائیں۔’آپس میں بیٹھ کر بات کر لیں اگر نہیں کرسکتے پھر عدالت دیکھ لیتی ہے۔
اس موقع پر چیف جسٹس نے سوال کیا کہ بتائیں یہ الیکشن 16کو کیوں ہونے ہیں ،کل کیوں نہیں ہوسکتے۔جس پروکیل پنجاب اسمبلی نے دلائل دیتے ہوئے کہاٹوڑ پھوڑ کی وجہ سے تاریخ آگے رکھی ہے,آرٹیکل 69 کہتا ہے ان ہائوس کارروائی ہو گی، جس پر چیف جسٹس نے کہاآپ کل یا جلدی اجلاس طلب کر لیں۔
جس پر چیف جسٹس نےریماکس میں کہاآپ کل یا جلدی اجلاس طلب کر لیں۔ اسمبلی میں توڑ پھوڑ ہوئی، سائونڈ سسٹم توڑ دیا گیاوہاں کوئی بحث نہیں ہونی، نہ وہاں مائک ضروری ہے ڈپٹی اسپیکر ابھی بھی الیکشن کا پزیزائڈنگ آفیسر ہے۔اگر آپ 2 بجے تک مسئلہ حل نہیں کر سکتے تو کل بھی معاملہ حل نہیں کر سکتے،یہ معاملہ سپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور امیدوار کے درمیان ہے۔
عدالت نے دوبجے وکلاء کو مزید دلائل کے لئے طلب کرلیااورسماعت دوبجے تک ملتوی کردی۔