ویب ڈیسک:پی ٹی آئی ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین 16 اپریل کو وطن واپس پہنچیں گے۔
ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری کا کہنا ہےکہ ڈاکٹرز نے جہانگیر ترین کو سفر کی اجازت دے دی ہے اور وہ 16اپریل کو لاہور آئیں گے جس کے لیے انہوں نے 15 اپریل کی ٹکٹ بھی بک کرالی ہے۔
عون چوہدری کاکہنا تھا کہ ترین گروپ کے تمام ارکان جہانگیرترین کا ائیرپورٹ پر استقبال کریں گے۔ جہانگیر ترین وطن واپسی کے بعد تحریک انصاف کے تمام ناراض دھڑوں سے ملاقات کریں گے جب کہ ان کی علیم خان، چوہدری سرور اور اسد کھوکھر سمیت دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔
جہانگیرترین پنجاب میں متحدہ اپوزیشن کے وزارت اعلیٰ کےامیدوارحمزہ شہباز سے بھی ملاقات کریں گے۔