ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منی لانڈرنگ کیس؛ شہبازشریف پر فردِ جرم کی سماعت ملتوی

منی لانڈرنگ کیس؛ شہبازشریف پر فردِ جرم کی سماعت ملتوی
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:عدالت نے ایف آئی کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت پرہدایات لے کرعدالت میں پیش ہوں۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل سنٹرل کورٹ لاہورمیں شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے کی سماعت ہوئی۔شہبازشریف کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جبکہ حمزہ شہبازعدالت میں پیش ہوئے۔ایف آئی اے کی پراسیکیوشن ٹیم عدالت میں پیش نہیں ہوئی۔

امجد پرویزوکیل شہبازشریف نے مؤقف پیش کیا کہ شہبازشریف قومی اسمبلی کے سیشن میں ہیں۔ ان کی حاضری معافی کی درخواست منظورکی جائے۔

حمزہ شہباز کے وکیل نے کہا کہ حمزہ شہباز کی درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہونی ہے یہاں سماعت ملتوی کی جائے۔

سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد ہونے دیں دوسرا پراسس بھی چلنے دیں۔وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قانون اورآئین کی کی پاسداری کریں گے۔ انوسٹی گیشن مکمل ہے اس لیے ضمانت تو کنفرم کردی جائے۔

جج اعجازاعوان نے ایف آئی کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پرہدایات لے کرعدالت میں پیش ہوں۔ آپ نے جو بھی کرنا ہے عدالت کو آئندہ سماعت پر آگاہ کریں۔

وکیل شہباز شریف نے کہا کہ میں ملک سے باہر جا رہا ہوں۔ میری غیرموجودگی میں میرے کلائنٹ کے خلاف فردِ جرم عائد نہ کی جائے۔ 25 اپریل تک ملک میں نہیں ہوں عمرہ پر جا رہا ہوں۔

منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 27 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے جج نے ریمارکس دیے کہ ایف آئی اے کو تو کوئی اعتراض نہیں تاریخ پر؟ایف آئی اے کی تفتیشی نے کہا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔