انتظامیہ کی بڑی کارروائی، معروف کال سینٹر سیل

Famous Call Centre in Lahore
کیپشن: Call Centre
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اے سی کینٹ ذیشان رانجھا کی کارروائی، کیولری گراؤنڈ میں واقع ہیلو کال سینٹر کو سیل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ کے افسر متحرک ہیں۔ ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے اے سی کینٹ ذیشان رانجھا نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، دوران چیکنگ کیولری گراؤنڈ ہیلو کال سینٹر میں خلاف ورزی پائی گئی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے ہیلو کال سینٹر کو سیل کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان رانجھا کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے دورے کیے جا رہے ہیں خلاف ورزی پر کارروائی ہو گی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں 29 افراد مہلک وائرس کی زد میں آ کر جاں بحق ہوئے۔ 1408 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ شہر میں کورونا وائرس سے 29 ہلاکتوں میں سے 14 میو ہسپتال، 6 جناح ہسپتال، 4 جنرل ہسپتال، 3 پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنز ، ایک فرد ڈاکٹرز ہسپتال اور ایک نیشنل ہسپتال میں جاں بحق ہوا۔ اس وقت 1 ہزار186 کورونا سے متاثر افراد سرکاری و نجی ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

766 سرکاری 420 نجی ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ 234 افراد کو وینٹی لیٹرز پر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ہیلتھ کیئر ورکرز بھی تیزی سے وائرس کی زد میں آنے لگے ہیں۔ ہیلتھ کیئر ورکرز میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 12 فیصد ہو گئی ہے۔ صوبے میں 2 ہزار 778 ہیلتھ کیئر ورکرز کورونا وائرس کا شکار ہیں۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن میں کورونا کے وار جاری ہیں۔ہیڈ آفس برانچ کے اسسٹنٹ محمد افضال بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ پبلک سروس کمیشن ہیڈ آفس برانچ ایم کے اسسٹنٹ محمد افضال نے علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کروایا۔ٹیسٹ مثبت آنے پر برانچ اسسٹنٹ نے گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔پبلک سروس کمیشن میں اس سے قبل بھی متعدد ملازمین کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔