جواں سالہ لڑکی کی پراسرار ہلاکت

Girl Killed herself
کیپشن: Girl Suicide
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فہد علی: نواں کوٹ کے علاقے میں جواں سالہ لڑکی کی پراسرار ہلاکت، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے کارروائی شروع کردی۔

خودکشیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان نے  صوبائی دارالحکومت لاہور میں  خوف و ہراس کی فضا طاری کردی ہے، ہرروزکوئی نہ کوئی شخص اپنے ہاتھوں زندگی کا خاتمہ کررہا ہے، خودکشی کرنے والوں میں ان پڑھ افراد کے ساتھ پڑھے لکھے نوجوانوں کی بھی اکثریت شامل ہے۔  

اہلخانہ کے مطابق مریم کی سات ماہ قبل شادی ہوئی تھی مگر گزشتہ دو ماہ سے سسرال سے ناراضگی کے باعث اپنی والدہ کے گھر پر رہائش پذیر تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ کے بیانات کے مطابق رات گئے مریم نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق واضع ہوں گے۔

دوسری جانب گلبرگ میں نجی سکول کے سیکیورٹی گارڈ نے معاشی حالات سے دل برداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق چالیس سالہ ذوالفقار نے دوران ڈیوٹی خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا۔ذوالفقار بیکن ہاؤس سکول گلبرگ کا سیکورٹی گارڈ تھا۔پولیس نے شواہد اکھٹے کرکے لاش کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ خودکشی کی وجوہات گھریلو جھگڑے، جہالت اور ذہنی تناؤ ہے، زیادہ تر واقعات ذاتی و گھریلو مسائل کہ وجہ سے رونما ہوتے ہیں،انسان کے ذہن میں خود کشی کرنے کا خیال صرف چند لمحوں کیلئے آتا ہے،اگر ان چند لمحوں پر قابو پا لیا جائے تو خود کشی کے رجحان سے بچا جا سکتا ہے۔