سٹی 42: پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز یکم جون سے شروع ہوں گے، لیگ کا فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا۔
پی سی بی نے پی ایس ایل 2021 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری کردیا۔ پی ایس ایل کے میچز یکم جون سے شروع ہوں گے، پی ایس ایل 6 کا فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا، پی ایس ایل کیلئے کھلاڑی 22 مئی کو بائیو ببل میں رپورٹ کریں گے ۔
We are ready te we are sure oye!
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 11, 2021
Who's going to take home the #HBLPSL6 trophy? ????#MatchDikhao
More: https://t.co/UBE3Z9YHsX pic.twitter.com/expxoKbNXf
دوسری جانب پی ایس ایل 2021 فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ گورننگ بورڈ کے سامنے پیش کردی گئی، بورڈ اراکین کا رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد سامنے آنے والی خامیوں پراظہار مایوسی بقیہ میچز کے لیے گورننگ بورڈ کی سخت اقدامات کرنے کی ہدایات، گورننگ بورڈ کی سخت پروٹوکولز کے نفاذ اور فیکٹ فائنڈنگ پینل کی تیار کردہ تمام تجاویز کی تائید کوویڈ 19 ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تمام افراد کے لئے زیرو ٹالیرنس پالیسی بنانے کی تجویز لیگ کے بقیہ میچز محفوظ ماحول میں کرانے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی گئی۔
بائیو ببل کے لیے بین الاقوامی کمپنی کی تقرری آخری مراحل میں ہے، پی ایس ایل کے تمام شرکاء کے لئے بائیس مئی سے سات روزہ قرنطینہ کا آغاز ہو گا۔ تین روزہ ٹریننگ کے بعد یکم جون سے ایونٹ شروع ہو گا بیس جون کو فائنل کھیلا جائے گا، تمام میچز کراچی میں ہوں گے۔